0
Monday 3 Feb 2014 13:25

طالبان کیخلاف آپریشن کی حمایت کرنے والے ملک کو تہس نہس کرنا چاہتے ہیں، منور حسن

طالبان کیخلاف آپریشن کی حمایت کرنے والے ملک کو تہس نہس کرنا چاہتے ہیں، منور حسن
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر منور حسن نے کہا ہے کہ طالبان کے خلاف آپریشن کی حمایت کرنے والے ملک کو تہس نہس کرنا چاہتے ہیں، اسلامی جمعیت طلبہ کے نوجوان ملک کا سرمایہ ہیں، ملک کو دیانت دار قیادت جمعیت نے فراہم کی ہے،چوروں کو ووٹ دے کر چور کے ہاتھ نہیں کاٹے جا سکتے، اقتدار پر قابض طبقہ ملک کو تباہی کی جانب لے کر جا رہا ہے، ملکی ترقی کیلئے معاشرے سے مظالم کا خاتمہ ضروری ہے، مہنگائی، کرپشن، بدعنوانی اور دہشتگردی ملک کے بڑے مسائل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی سائٹ ایریا کراچی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے 61 ویں سالانہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ منور حسن نے کہا کہ ہم مختلف سمتوں سے دہشتگردی کا شکار ہیں، ہمارا معاشرہ نہ ختم ہونے والی بھول بھلیوں میں پڑ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈنڈا بردار شریعت کی وجہ سے لوگ ڈنڈے کو نہیں شریعت کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں، اسلام واحد مذہب ہے جو لوگوں کو اسلوب حیات دیتا ہے۔ امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ امریکا اور مغرب اسلام سے خائف ہیں کیوں کہ ساری دُنیا جانتی ہے کہ اس وقت دُنیا کی کامیابی کا راز اسلام سے وابستہ ہے۔
 
منور حسن نے کہا کہ اسلام کا تعلق دہشتگردی سے جوڑ کر مسلمانوں کو انتہاء پسند ثابت کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش، مصر، شام اور تیونس میں امت مسلمہ بے قراری کا شکار ہے، وہاں کی عوام نے ایمان اور عقیدے کی بنیاد پر اندھیروں کو بھگایا لیکن امریکا اور اس کے حواریوں نے انہیں ہر طرح سے ناکام بنانے کی کوشش کی۔ اجتماع ارکان سے سنیئر صوبائی وزیر سراج الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دولت کی بنیاد پر اسمبلی کو یرغمال بنانے والے قائد نہیں شعبدہ باز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سیاسی اور معاشی دہشتگردوں نے یرغمال بنایا ہوا ہے، انہیں شکست ملک کے نوجوان اپنی ہمت اور کارناموں کی بدولت دے سکتے ہیں۔ سراج الحق نے مزید کہا کہ آج کے حکمران سرمایے کی بنیاد پر اقتدار تک پہنچے ہیں، حقیقی قائد یہ نہیں، اقتدار حاصل کرنے کیلئے لگایا گیا سرمایہ ملک کو لوٹ کر پورا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہامکہ پاکستان کو اگر حقیقی قیادت میسر آجائے تو ہم دنیا کی قیادت کر سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 347867
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش