QR CodeQR Code

کالعدم تحریک طالبان کراچی کا امیر عزیز اللہ انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل

3 Feb 2014 21:16

اسلام ٹائمز: سی آئی ڈی ذرائع کے مطابق عزیز اللہ کے ساتھی قاری شاکر اور وکیل کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور عزیزاللہ کی گرفتاری پر انعام مقرر کرنے کیلئے حکومت کو خط بھی لکھ دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کرائم انوسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) کراچی نے نے کالعدم تحریک طالبان سوات گروپ کراچی کے امیر عزیز اللہ عرف شامزئی کو انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل کرتے ہوئے تصویر جاری کردی ہے۔ اطلاعات کے مطابق کالعدم تحریک طالبان سوات گروپ کراچی کے امیر عزیز اللہ عرف شامزئی 30 سے زائد پولیس اہلکاروں کے قتل اور دھماکوں میں ملوث ہے، قتل کی 11 وارداتیں ایسی ہیں جن میں ایک ہی اسلحہ استعمال کیا گیا۔ سی آئی ڈی ذرائع کے مطابق عزیز اللہ کے ساتھی قاری شاکر اور وکیل کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور عزیزاللہ کی گرفتاری پر انعام مقرر کرنے کیلئے حکومت کو خط بھی لکھ دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 348060

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/348060/کالعدم-تحریک-طالبان-کراچی-کا-امیر-عزیز-اللہ-انتہائی-مطلوب-افراد-کی-فہرست-میں-شامل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org