0
Monday 3 Feb 2014 21:50

ڈی آئی خان، تھانہ سٹی کی حدود میں دکان کے باہر نصب دیسی ساختہ بم برآمد

ڈی آئی خان، تھانہ سٹی کی حدود میں دکان کے باہر نصب دیسی ساختہ بم برآمد
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانہ سٹی کے نزدیک چوک پر واقع مقبول حسین نامی شخص کی دکان کے باہر نامعلوم شرپسندوں نے دیسی ساختہ بم نصب کر رکھا تھا کہ راہ گیر کی اطلاع پر سٹی پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بم کو ناکارہ بنا دیا۔ مقبول حسین نے بتایا کہ اس کی کسی سے ذاتی دشمنی نہیں ہے، لیکن کچھ عرصہ سے اسے موبائل اور ٹیلیفون پر مسلسل دھمکیاں مل رہی ہیں۔ ڈی ایس پی بہاول خان نے واقعہ کی تفشیش شروع کر دی ہے۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی کے مطابق بم دیسی ساختہ لیکن تباہ کن تھا، دھماکے کی صورت میں بھاری جانی و مالی نقصان ہو سکتا تھا۔ علاقہ مکینوں کے مطابق تھانہ سٹی کے انتہائی قریب پلانٹڈ بم کی مسلسل کاروائیاں باعث تشویش ہیں۔ واضح رہے کہ گذشتہ دنوں تھانہ سٹی کے عین سامنے گلی سقلی گراں میں واقع یاسر عباس کے گھر کو بھی پلانٹڈ بم سے اڑانے کی کوشش کی گئی تھی جس میں جانی نقصان تو کوئی نہیں ہوا، البتہ مکان کو جزوی طور پر نقصان پہنچا تھا، جبکہ یاسر عباس نے بتایا تھا کہ نامعلوم دہشت گردوں نے اس سے مبلغ تیس لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا جن نمبرز سے اسے فون کالز کی گئی تھیں وہ نمبرز بھی ٹریس ہو جانے کے باوجود تاحال مجرم گرفتار نہیں ہوئے۔
.
خبر کا کوڈ : 348064
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش