0
Monday 3 Feb 2014 21:54

روس میں مسلح طالبعلم کی اسکول میں فائرنگ، 2 افراد ہلاک

روس میں مسلح طالبعلم کی اسکول میں فائرنگ، 2 افراد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ روس میں ایک طالب علم نے اپنے ہی اسکول میں گھس کر فائرنگ کر دی، فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہو گئے، حملہ آور کو حراست میں لے لیا گیا۔ دارالحکومت ماسکو کے شمالی علاقے کے ایک اسکول میں یہ واقعہ پیش آیا، جہاں طالبعلم رائفل لئے بیالوجی کی کلاس میں گھس گیا، اور 20 سے زائد طالب علموں کو یرغمال بنا لیا، اسکول گارڈ اور پولیس نے کارروائی کی۔ مسلح طالب علم کی فائرنگ سے پولیس اہلکار اور ایک ٹیچر ہلاک جبکہ گارڈ زخمی ہو گیا۔ پولیس نے بچوں کو آزاد کراتے ہوئے مسلح طالبعلم کو حراست میں لے لیا۔
خبر کا کوڈ : 348072
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش