QR CodeQR Code

جماعۃ الدعوۃکے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیر کارواں نکالا جائے گا

4 Feb 2014 18:32

اسلام ٹائمز: جماعت الدعوۃ کے امیر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز میں منانے کیلئے بڑے پیمانے پر تیاریاں و انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، کشمیر کسی صورت انڈیا کا حصّہ نہیں رہ سکتا، مظلوم کشمیریوں کی مدد کرنا قرآن وسنت کی روشنی میں ہر مسلمان پر فرض ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعۃ الدعوۃ پاکستان کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر بدھ کو مرکز القادسیہ چوبرجی سے مسجد شہداء مال روڈ تک بڑا کشمیر کارواں نکالا جائے گاجس میں لاہور اوراس کے گردونواح سے مختلف مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد شرکت کریں گے۔ اسی طرح اسلام آباد، ملتان، کراچی، حیدرآباد، فیصل آباد اور دیگر شہروں سمیت پورے ملک میں تحصیل سطح پر کشمیرکارواں، جلسوں اور سیمینارز کا انعقاد کیا جائے گا۔ امیر جماعۃالدعوۃ حافظ محمد سعیدکی ہدایات پر ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز میں منانے کیلئے بڑے پیمانے پر تیاریاں و انتظامات کئے گئے ہیں۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں مرکز القادسیہ چوبرجی سے مسجد شہداء مال روڈ تک نکالے جانیوالے کشمیر کارواں کے اختتام پر ایک بڑے جلسہ عام کا انعقاد کیا جائے گا جس میں مختلف مذہبی، سیاسی و کشمیری جماعتوں کے قائدین خطاب کریں گے۔

جماعۃالدعوۃ کی طرف سے شاہراہ قائداعظم سمیت شہر بھر میں مختلف مقامات پر استقبالیہ کیمپ لگائے گئے ہیں۔ لاہور کے مختلف مقامات سے جماعۃ الدعوۃ کے مقامی ذمہ داران قافلوں کی قیادت کرتے ہوئے چوبرجی پہنچیں گے جہاں سے پیدل ،موٹر سائیکلوں، گاڑیوں اوربسوں پر سوار افراد مارچ کرتے ہوئے مسجد شہداء جائیں گے جہاں بڑا جلسہ عام ہو گا۔ امیر جماعۃ الدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے پاکستانی قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلہ میں کراچی سے پشاور تک ملک کے کونے کونے میں ہونے والے جلسوں، کانفرنسوں اور کشمیر کارواں میں بھرپور انداز میں شریک ہوں تاکہ دنیا کو مضبوط پیغام دیا جاسکے کہ پوری پاکستانی قوم مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی جارحیت کے خلاف متحد وبیدار ہے اور بے گناہ کشمیریوں کے قتل عام کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 5 فروری کو چوبرجی سے مسجد شہداء تک کشمیر کارواں تاریخی نوعیت کا ہو گا، پورے ملک میں کشمیر کارواں، جلسوں اور کانفرنسوں کے ذریعہ کشمیری بھائیوں کا پیغام دیا جائے گا کہ پوری پاکستانی قوم ان کی پشت پر کھڑی ہے۔


خبر کا کوڈ: 348363

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/348363/جماعۃ-الدعوۃکے-زیراہتمام-یوم-یکجہتی-کشمیر-کے-موقع-پر-کارواں-نکالا-جائے-گا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org