0
Tuesday 4 Feb 2014 20:28

تحفظ پاکستان ترمیمی آرڈیننس سینیٹ میں پیش، اپوزیشن کااحتجاج اور واک آؤٹ

تحفظ پاکستان ترمیمی آرڈیننس سینیٹ میں پیش، اپوزیشن کااحتجاج اور واک آؤٹ
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین سید نیرحسین بخاری کی سربراہی میں سینیٹ کا اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزیر زاہد حامد نے تحفظ پاکستان ترمیمی آرڈیننس پیش کیا، جس کی اپوزیشن کی جانب سے شدید مخالفت کی گئی۔ ایوان میں قائد حزب اختلاف میاں رضا ربانی نے کہا کہ تحفظ پاکستان آرڈیننس کالا قانون اور آئین سے کھلم کھلا متصادم ہے، اسے رات کے اندھیرے میں جاری کیا گیا۔ اس قانون کے تحت عدالت کو کسی بھی شہری کی شہریت ختم کرنے کا اختیار ہو گا۔ رضا ربانی نے کہا کہ موجودہ شکل میں تحفظ پاکستان ترمیمی آرڈیننس منظور نہیں ہونے دیں گے اور آرڈیننس میں مشترکہ ترمیم کے لئے دیگر جماعتوں سے رابطے کئے ہیں، وہ حکومت کو مشورہ دیتے ہیں کہ تحفظ پاکستان آرڈیننس پر پارلیمنٹ میں نمائندگی رکھنے والی تمام جماعتوں کی ایک مشترکہ کمیٹی بنائی جائے۔
خبر کا کوڈ : 348397
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش