QR CodeQR Code

طالبان کو مذاکرات پر آمادہ کرنے میں میری جدوجہد شامل تھی

جے یو آئی (ف) کا مذاکرات میں شامل نہ ہونا افسوسناک ہے، مفتی کفایت اللہ

4 Feb 2014 22:24

اسلام ٹائمز: اپنے ایک بیان میں جے یو آئی (ف) کے رہنما کا کہنا ہے کہ پارٹی ڈسپلن کے تحت امیر فضل الرحمان کی اطاعت کا پابند ہوں، خواہش ہے کہ وہ ذاتی حیثیت سے مذاکرات میں شمولیت کی اجازت دیں۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما مفتی کفایت اللہ کا کہنا ہے کہ جے یو آئی (ف) کا مذاکرات میں شامل نہ ہونا افسوسناک ہے، مذاکرات میں کردار ادا کرنے کیلئے تیاری کی ہوئی تھی۔ مفتی کفایت اللہ نے مزید کہا ہے کہ طالبان کو مذاکرات پر آمادہ کرنے میں میری جدوجہد شامل تھی، اتحادی ہونے کے باوجود جے یو آئی (ف) کا مذاکرات میں شامل نہ ہونا افسوس ناک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی ڈسپلن کے تحت امیر فضل الرحمان کی اطاعت کا پابند ہوں، خواہش ہے کہ فضل الرحمان ذاتی حیثیت سے مذاکرات میں شمولیت کی اجازت دیں۔ مفتی کفایت اللہ نے مزید کہا کہ طالبان نے رابطہ کیا تھا، جس پر ان کا شکر گزار ہوں، امید ہے طالبان میری پوزیشن سمجھیں گے۔


خبر کا کوڈ: 348429

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/348429/جے-یو-آئی-ف-کا-مذاکرات-میں-شامل-نہ-ہونا-افسوسناک-ہے-مفتی-کفایت-اللہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org