0
Saturday 21 Aug 2010 00:33

پاکستان میں تباہ کن سیلاب،ملت ایران سے امداد کی اپیل

پاکستان میں تباہ کن سیلاب،ملت ایران سے امداد کی اپیل
تہران:اسلام ٹائمز-ریڈیو تہران کی ویب سائیٹ کے مطابق تہران کی مرکزی نماز جمعہ حجت الاسلام جناب صدیقی کی امامت میں ادا کی گئي۔خطیب جمعہ تہران نے لاکھوں روزہ دار نمازیوں سے خطاب میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران امریکہ سے مذاکرات نہیں کرے گا۔ خطیب جمعہ تہران نے کہا کہ عالمی سامراج بالخصوص امریکہ اور ایران کی ماہیت میں ضدیت پائي جاتی ہے اور اس حالت میں امریکہ کے ساتھ مذاکرات معنی نہیں رکھتے۔
حجت الاسلام صدیقی نے اسی کے ساتھ ساتھ کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران مذاکرات کا قائل ہے،تاہم ایسے مذاکرات جو یکطرفہ نہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ عالمی سامراج نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد سے اسلامی جمہوری مقدس نظام کی مخالفت شروع کی،کیونکہ وہ اسلامی انقلاب کے اثرات بالخصوص مسلمانون کی بیداری کو برداشت نہیں کرسکتا۔
خطیب جمعہ تہران نے ایران کے خلاف امریکہ اور صیہونی حکومت کی دھمکیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت کی ماہیت غیر قانونی ہے،اور ایران اسے ذرہ برابر اہمیت نہیں دیتا۔انہوں نے پاکستان میں تباہ کن سیلاب کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مسلمانان جھان بالخصوص ملت ایران سے اپیل کی کہ جس قدر ممکن ہو سکے،پاکستان میں سیلاب سے متاثرین مسلمان بھائیوں  کی مدد کریں۔خطیب نماز جمعہ تہران نے ملک کے اعلی فوجی اور سول حکام سے رہبر انقلاب اسلامی کے خطاب کو نہایت تعمیری اور اہم قرار دیا۔


خبر کا کوڈ : 34850
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش