QR CodeQR Code

پشاور دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار

5 Feb 2014 12:03

اسلام ٹائمز: پولیس کے مطابق خودکش حملہ آور کی عمر اٹھارہ سے انیس سال کے درمیان ہے اور حملہ آور شکل سے قبائلی لگتا ہے۔ 50 زخمیوں میں سے 23 افراد کو طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے تاہم27 افراد اب بھی اسپتال مین زیرعلاج ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ گذشتہ روز پشاور کے کوچہ رسالدار دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے۔ پشاور کے کوچہ رسالدار میں دھماکے کے بعد فضا سوگوار ہے اور اس سے ملحقہ مارکیٹیں آج بند ہیں۔ دھماکے کے باعث عمارتوں اور گھروں کو کافی نقصان پہنچا تھا اور شیشے ٹوٹ گئے تھے جن کو علاقہ مکین صاف کر رہے ہیں اور نقصانات کا تخمینہ لگا رہے ہیں۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے ایس ایس پی انوسٹی گیشن مسعود خلیل کی سربراہی میں تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی بنا دی گئی ہے جو واقعے کی تفتیش کے بعد تحقیقاتی رپورٹ اعلی حکام کو پیش کرے گی۔ جائے وقوعہ سے ممکنہ خود کش حملہ آور کے اعضاء بھی حاصل کر لیے گئے ہیں جن کو ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے بھیجوا دیا گیا ہے۔ دوسری جانب پولیس نے دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی ہے جس کے مطابق خودکش حملہ آور کی عمر اٹھارہ سے انیس سال کے درمیان ہے اور حملہ آور شکل سے قبائلی لگتا ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق دھماکے کے 50 زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا تھا جن میں 23 افراد کو طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے تاہم 27 افراد اب بھی اسپتال مین زیر علاج ہیں جن میں 4 افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ دھماکے میں 9 جاں بحق افراد  ہوئے جن میں سے 7 کی شناخت ہو چکی ہے جن کی میتیں ان کی آبائی علاقوں کو روانہ کر دی گئی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 348538

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/348538/پشاور-دھماکے-کی-ابتدائی-رپورٹ-تیار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org