0
Wednesday 5 Feb 2014 18:48

جماعت الدعوۃ لاہور کے زیراہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کارواں نکالا گیا

جماعت الدعوۃ لاہور کے زیراہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کارواں نکالا گیا
اسلام ٹائمز۔ جماعۃالدعوۃ پاکستان کی طرف سے مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مرکز القادسیہ چوبرجی سے مسجد شہداء مال روڈ تک یکجہتی کشمیر کارواں نکالا گیا جس میں لاہور اور اس کے گردونواح سے سکولز،کالجز ،یونیورسٹیزو دینی مدارس کے طلباء، وکلاء، تاجروں اور سول سوسائٹی سمیت مختلف مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء میں زبردست جوش وخروش دیکھنے میں آیا۔ کارواں میں شریک افراد کی طرف سے فلک شگاف نعروں کی بدولت مال روڈ اور گردونواح کے علاقے کشمیریوں سے رشتہ کیا لا الہ الا اللہ، تیرا نگر میرا نگر سری نگر سری نگر، کشمیر بنے گا پاکستان اور حافظ سعید سے رشتہ کیا لاالہ الااللہ کے نعروں سے گونجتے رہے۔ کارواں کی قیادت امیر جماعۃالدعوۃ حافظ محمد سعید، جماعۃالدعوۃ کے مرکزی رہنما انجینئر نوید قمر، مولانا ابو الہاشم، محمد یحییٰ مجاہد،حافظ خالد ولید، مولانا ادریس فاروقی و دیگر نے کی۔

شرکاء نے ہاتھوں میں کلمہ طیبہ والے پرچم، پلے کارڈز، کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ہاتھوں میں ہاتھ دو کشمیریوں کا ساتھ دو، علی گیلانی، حافظ سعید قدم بڑھاؤ ہم تمہارے ساتھ ہیں، کشمیر جنت نظیر اب آگ کے شعلوں کی آغوش میں کیوں؟، پاکستانیو! قدم بڑھاؤ ہندو سے اپنی شہ رگ چھڑاؤ جیسی تحریریں درج تھیں۔ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے سینکڑوں رضاکار اور ایمبولینسیں بھی کارواں کے ہمراہ رہیں۔ رضاکار کارواں کے شرکاء کو گھیرے میں لیکر ساتھ ساتھ چلتے رہے۔ مقررین کے خطابات کے دوران شرکاء کلمہ طیبہ والے پرچم لہراتے رہے۔ کارواں کے موقع پر جماعۃ الدعوۃ کی طرف سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر موجود رہی۔ شرکاء کو مکمل جامہ تلاشی کے بعد کارواں میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی۔ کارواں کے شرکاء انتہائی آہستہ رفتار میں چلتے ہوئے مسجد شہداء مال روڈ پہنچے جہاں ایک بہت بڑے جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 348695
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش