0
Wednesday 5 Feb 2014 21:27

حکومت دہشتگردوں کے ہاتھوں یرغمال ہے، منظور یولتر

حکومت دہشتگردوں کے ہاتھوں یرغمال ہے، منظور یولتر
اسلام ٹائمز۔ آل پاکستان مسلم لیگ گلگت بلتستان کے چیف آرگنائزر حاجی منظور حسین یولتر نے کہا کہ وفاقی حکومت دہشت گردوں کے سامنے گھٹنے ٹیک کر ہاتھ جوڑ کر مذاکرات کی باتیں کر رہی ہیں اور وفاقی حکومت دہشت گردوں کے ہاتھوں یرغمال ہے۔ دوسری طرف ہمارے قائد سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف ذاتی عناد اور انتقامی کاروائی کا نشانہ بنانے کے درپے ہے۔ سابق صدر کو غدار کہہ کر اس ملک کے 18 کروڑ عوام کے زخموں پر نمک پاشی کا سلسلہ فوری طور پر بن کرے۔ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں، وہ یہ سوچ رہی ہے کہ ہم برسر اقتدار ہے اور ہمارا کوئی کچھ بگاڑ نہیں سکتا، یہ ان کی بھول ہے۔ سابق صدر کرگل کے ہیرو ہے اور ملک کے اٹھارہ کروڑ عوام ان کو اس ملک اور عوام کا نجات دہندہ سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طالبان نواز سیاستدانوں کے مکروہ چہروں سے جلد نقاب اٹھ جائے گا۔ جو لوگ ملک دشمن عناصر اور دہشت گرد ٹولے سے مذاکرات کرنے کے خواہاں ہیں یہ لوگ خود ان دہشت گردوں سے ملے ہوئے ہیں۔ حکومت کو ملکی آئین اور عوام کا خیر خواہ ہونا چاہیے نہ کہ دہشت گردوں اور پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچانے والوں کا۔
خبر کا کوڈ : 348769
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش