0
Thursday 6 Feb 2014 00:10

حکومت اور طالبان کے مابین مذاکرات کا خیر مقدم کرتے ہیں، صاحبزادہ زبیر

حکومت اور طالبان کے مابین مذاکرات کا خیر مقدم کرتے ہیں، صاحبزادہ زبیر
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان کے صدر اور ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے حکومت اور طالبان کے مابین مذاکرات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم کی یہی آرزو تھی کہ حکومت طالبان سے مذاکرات کرکے ملک کو دہشتگردی کی آگ سے نجات دلائے اور مذاکرات کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے اسلام دشمن سازشوں کو سمجھے۔ اپنے ایک بیان میں صاحبزادہ زبیر نے مزید کہا کہ اب جبکہ دونوں جانب سے مذاکرات کے عمل پر اتفاق ہو گیا ہے تو امید ہو چلی ہے کہ اس کے دور رس نتائج برآمد ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں جانب سے قیام امن کیلئے ٹھوس پائیدار اور ملکی سالمیت کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔ صاحبزادہ زبیر نے کہا کہ اب دونوں جانب کی مذاکراتی ٹیموں کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ اغیار کی جنگ سے ملک کو نجات دلانے اور دہشتگردی کی آگ میں جھلسی ہوئی قوم کو کس طرح اس بربریت سے نجات دلاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت طالبان مذاکراتی کمیٹیوں کی تشکیل سے امید ہے کہ دونوں فریقین قیام امن کیلئے اپنا اپنا کردار ادا کریں گے اور پاکستان کی سالمیت کے تحفظ کیلئے پر وقار امن معاہدہ تشکیل دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 348799
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش