0
Thursday 6 Feb 2014 11:15

مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر بھارت سے بہتر تعلقات ممکن نہیں، عرفان مصطفیٰ قادری

مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر بھارت سے بہتر تعلقات ممکن نہیں، عرفان مصطفیٰ قادری
اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنّت کراچی کے نائب ناظم اہلسنّت رضاکار کے آرگنائزر عرفان مصطفیٰ قادری نے کہا ہے کشمیری عوام 66 سال سے اپنے حق کیلئے جانوں کے نذرانے دے رہے ہیں، لاکھوں شہداء کی قبریں اس جدوجہد کی گواہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے گلبہار کراچی میں اہلسنّت رضاکار کے مظاہرین سے خطاب میں کیا۔ عرفان مصفطیٰ قادری نے کہا کہ پاکستان کا ”ک“ کشمیر کی نمائندگی کرتا ہے، بھارت کشمیری عوام کے بنیادی انسانی حقوق بے دردی سے پامال کر رہا ہے، کشمیر میں بھارتی مظالم پر انسانی حقوق کے عالمی چیمپیئن کیوں خاموش ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر بھارت سے بہتر تعلقات ممکن نہیں۔ مظاہرین سے خطاب میں جماععت اہلسنّت کراچی کے رہنما مولانا عبدالحفیظ معارفی نے کہا کہ کشمیری عوام نے اپنے حق خودارادیت کیلئے قیمتی جانوں کا نذرانہ دیا ہے، ان شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہہ رگ کہا، آج بھارت نے ہمارا پانی روک کر پاکستان کی شہہ رگ پر ہاتھ رکھ دیا ہے مگر افسوس ہمارے حکمراں خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں۔ مولانا عبدالحفیظ معارفی کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کشمیریوں کو بھارتی مظالم سے نجات دلانے میں اپنا کردار ادا کرے کیونکہ مسئلہ کشمیر کا حل کشمیر ی عوام کی امنگوں کے مطابق اور اقوام متحدہ کی قرار دار کی تعمیل میں پنہاں ہے۔
خبر کا کوڈ : 348862
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش