QR CodeQR Code

دس میں چھ امریکی افغان جنگ کے مخالف ہیں،سروے

21 Aug 2010 12:26

اسلام ٹائمز:ایسوسی ایٹڈ پریس کی طرف سے ایک پول کے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہر دس میں سے چھ امریکی نو سال سے جاری افغان جنگ کی مخالفت کرتے ہیں


واشنگٹن:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق دس میں چھ امریکی افغان جنگ کے مخالف ہیں۔امریکی اخبار” واشنگٹن پوسٹ“نے ایک پول کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکیوں کی اکثریت کو افغانستان کا کوئی حل دکھائی نہیں دے رہا۔ایسوسی ایٹڈ پریس کی طرف سے ایک پول کے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہر دس میں سے چھ امریکی نو سال سے جاری افغان جنگ کی مخالفت کرتے ہیں۔اوباما کے صدارتی انتخابات سے دس ہفتے قبل صرف 38فیصد امریکیوں نے افغان جنگ کے پھیلاوٴ کی حمایت کی تھی جبکہ یہ حمایت مارچ میں 46 فیصد تھی۔صرف 19 فیصد کا خیال ہے کہ آئندہ برس حالات بہتر ہو سکتے ہیں،جبکہ 29 فیصد کے نزدیک بد تر حالات ہوں گے۔49 فیصد ان حالات کو جوں کا توں دیکھتے ہیں۔




خبر کا کوڈ: 34890

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/34890/دس-میں-چھ-امریکی-افغان-جنگ-کے-مخالف-ہیں-سروے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org