QR CodeQR Code

طالبان سے مذاکرات کے نام پر قوم سے مذاق کیا جا رہا ہے، غنویٰ بھٹو

6 Feb 2014 17:20

اسلام ٹائمز: جیکب آباد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پیپلز پارٹی شہید بھٹو نے کہا کہ کراچی میں امن تب تک قائم نہیں ہو سکتا جب تک وہاں کے عوام آپریشن میں تعاون نہ کریں۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی شہید بھٹو کی چیئرپرسن غنویٰ بھٹو نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے بس کی بات ہی نہیں کہ طالبان سے کامیاب مذاکرات کر سکیں، سندھ فیسٹیول کے نام پر صدیوں پرانی ثقافت کا بیڑا غرق کیا جارہا ہے۔ جیکب آباد میں پی پی پی شہید بھٹو کی چیئرپرسن غنویٰ بھٹو نے پارٹی کارکنوں سے خطاب کرنے کے بعد ایڈووکیٹ احمد علی خان کھوسو کی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ طالبان سے مذاکرات کے نام پر قوم سے مذاق کیا جا رہا ہے، حکمرانوں کے بس کی بات ہی نہیں کہ طالبان سے کامیاب مذاکرات کر سکیں، سندھ فیسٹیول کے نام پر صدیوں پرانی ثقافت کا بیڑا غرق کیا جارہا ہے، قوم کو مہنگائی اور بد امنی کی آگ سے بچانے کی ضرورت ہے نہ کہ فیسٹیول کی، میاں نواز شریف اور آصف علی زرداری تھر کول پراجیکٹ کا افتتاح کرنے کے وقت ایک ساتھ نظر آ رہے تھے، وہ ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ ہیں، دونوں قوم سے مخلص نہیں، کراچی میں امن تب تک قائم نہیں ہو سکتا جب تک وہاں کے عوام آپریشن میں تعاون نہ کریں، عوام کے تعاون کے بغیر ٹارگٹڈ آپریشن محض دھوکا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں غنویٰ بھٹو کا کہنا تھا کہ تھانوں میں بیٹھے منظور نظر افراد کو فارغ کرکے تھانیداروں کو مقرر کیا جائے تو سندھ کی سڑکیں محفوظ رہیں گی۔


خبر کا کوڈ: 348972

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/348972/طالبان-سے-مذاکرات-کے-نام-پر-قوم-مذاق-کیا-جا-رہا-ہے-غنوی-بھٹو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org