0
Friday 7 Feb 2014 00:04

پاکستان میں شیعہ سنی فسادات کروانے میں یہودی لابی ملوث ہے، مولانا محمد خان شیرانی

پاکستان میں شیعہ سنی فسادات کروانے میں یہودی لابی ملوث ہے، مولانا محمد خان شیرانی

اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء مولانا محمد خان شیرانی نے کہا ہے کہ حکمران طالبان سے مذاکرات کا ڈھونگ رچا رہے ہیں۔ ملک میں جنگل کا قانون ہے۔ کبھی کوئی طاقتور عدالت میں پیش نہیں ہوا اور نہ اب مشرف پیش ہو گا۔ بلوچستان میں امن بحال کرنا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہیں۔ یہودی لابی شیعہ سنی فسادات پیدا کرکے اپنے مقاصد کی تکمیل چاہتے ہیں۔ مولانا محمد خان شیرانی نے مزید کہا کہ پاکستان چوروں کا ملک بن چکا ہے۔ بیرونی طاقتیں نہیں چاہتی کہ ملک میں اسلام کا بول بالا ہو اور پاکستان میں امن واقع ہو جبکہ ہمارے حکمران بھی انہی کی حمایت کر رہے ہیں اور اپنا کرایہ بڑھانے کی خاطر ملک کو نچوڑ رہے ہیں۔ ملک اسٹیبلشمنٹ کے قبضے میں ہے۔ ملک میں جاری جنگ خود ساختہ پیدا کردہ ہے۔ کرپشن، سپورٹ فنڈز، دہشتگردی ختم کرنے کیلئے نہیں بلکہ پاکستان میں جاری مسلمان امت کے خون بہاؤ کی قیمت ہے، فروغ دہشتگردی ہے۔ ملک کی تاریخ میں کبھی کوئی طاقتور عدالت میں پیش نہیں ہوا اور نہ اب مشرف پیش ہو گا۔ بلوچستان میں امن قائم کرنا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ مسلمانوں کو شیعہ سنی اور دیوبند کے نام پر لڑانے کی کوششیں کی جا رہی ہے۔ حکمران ملکی حالات سدھارنے کیلئے سنجیدہ نہیں اور نہ ہی طالبان سے مذاکرات کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ اگر ایسے کامیاب مذاکرات ہوئے تو حکمران کو کرایہ ملنا بند ہو جائیگا۔ جو وہ نہیں چاہتے۔ اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام نافذ ہونا چاہیئے تاکہ مسلمان راہ راست پر آ جائیں۔

خبر کا کوڈ : 349077
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش