0
Thursday 23 Apr 2009 08:57

دہشت گردوں کے اسلام آباد پر قبضے کا کوئی فوری خطرہ نہیں،حسین حقانی

دہشت گردوں کے اسلام آباد پر قبضے کا کوئی فوری خطرہ نہیں،حسین حقانی
واشنگٹن: امریکا میں پاکستان کے سفیر حسین حقانی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے اسلام آباد پر قبضے کا کوئی خطرہ نہیں، طالبان کے راتوں رات اسلام آباد پر قابض ہونے کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں۔ واشنگٹن میں دیئے گئے ایک انٹرویو میں امریکا میں پاکستان کے سفیر حسین حقانی کا کہنا تھا کہ واشنگٹن سے دیئے جانے والے اکثر بیانات زمینی حقائق سے مختلف ہیں۔پاکستان اپنی ذمہ داریوں سے اچھی طرح واقف ہے۔ان کا کہنا تھا کہ طالبان کے حوالے سے پاکستان کو چیلنجز کا سامنا ہے،ہر طرح کے خطرے سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں،طالبان چیلنج بن چکے ہیں اور حکومت ان سے نمٹنا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سوات معاہدہ طالبان کو غیر مسلح کرنے کیلئے دوسری تنظیم کے ساتھ کیا گیا،سوات معاہدہ طالبان سے نہیں ہوا بلکہ ایک گروپ کو طالبان کو غیر مسلح کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔حسین حقانی کا کہنا تھا کہ امریکی فوج2003 سے عراق میں موجود ہے لیکن اب تک شدت پسندوں کا مکمل خاتمہ نہیں کرسکی۔

خبر کا کوڈ : 3491
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش