QR CodeQR Code

مذاکرات کا مطلب طالبان کو خونریزی کا مزید موقع فراہم کرنا ہے، علامہ سید ہاشم موسوی

7 Feb 2014 18:26

اسلام ٹائمز: کوئٹہ میں احتجاجی جلوس سے خطاب کرتے ہوئے امام جمعہ کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کا اصل سرغنہ امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب ہیں۔ اصل اختیار دہشتگردوں کے ہاتھوں میں نہیں اور نہ ہی انکی جانب سے مقرر شدہ نمائندوں کے ہاتھوں میں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے زیراہتمام نماز جمعہ کے بعد ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ جس میں بی بی سکینہ (س)‌ کے روضے کی بےحرمتی، پشاور میں امام بارگاہ پر بلاسٹ اور حکومت کی جانب سے دہشتگردوں کے ساتھ ناکام مذاکرات کی پرزور مذمت کی گئی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء و امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی نے کہا کہ بی بی سکینہ (س) کے روضے کی بے حرمتی در حقیقت اسلام، قرآن اور آل رسول (ص) کی بےحرمتی ہے۔ بےحرمتی کرنے والے افراد مسلمان نہیں ہو سکتے۔ ان دہشتگردوں کی پشت پناہی کرنے والے ممالک کا اسلام سے تعلق نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے ایسی حرکت کرکے در حقیقت اپنے ناپاک چہرے سے اسلام کا لبیل کو ہٹا دیا اور بےدینی اور استعماری ایجنٹ کو آشکار کیا۔ انہوں نے پشاور امام بارگاہ پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت کی مذاکرات کی پالیسی پر شدید نکتہ چینی کی۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف مذاکرات کا ڈھنڈورا پیٹا جا رہا ہے اور دوسری طرف دہشتگردوں کی کاروائیاں پشاور سمیت پورے پاکستان میں جاری ہے۔ جس سے مذاکرات کی حیثیت بھی واضح ہو جاتی ہے کہ یہ مذاکرات صرف ٹوپی ڈرامہ ہے۔ درحقیقت اس مذاکرات کے پیچھے دہشتگردوں کو مزید اور بھرپور خون ریزی کرنے کیلئے فرصت فراہم کی جا رہی ہے۔ چونکہ دہشتگردوں کے اصل سرغنہ امریکہ، اسرائیل اور انکے بعض ایجنٹ اسلامی ممالک ہیں۔ لہذا اصل اختیار دہشتگردوں کے ہاتھوں نہیں اور نہ ہی انکے جانب سے مقرر شدہ نمائندوں کے ہاتھوں میں ہے۔ لہذا اس مذاکرات کو ناکامی ہو گی، چونکہ مذاکرات اصل اختیار رکھنے والے افراد کے ساتھ نہیں ہو رہے ہیں۔

علامہ سید ہاشم موسوی کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کو بحیثیت ایک ملک اپنی رٹ کو نافذ کرنے کہ ضرورت ہے لیکن افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ ملک میں ساٹھ ستر ہزار شہریوں کے قاتل میں سے آج تک کسی کو سزاء نہیں ملی۔ اگر بعض افراد کو کچھ دنوں کیلئے گرفتار بھی کیا جاتا ہے، تو انہیں بعد میں حیلوں بہانوں کے ذریعے آزاد کر دیا جاتا ہے۔ خصوصاً کوئٹہ میں اے ٹی ایف جیل سے گذشتہ ادوار میں بھی دہشتگردوں کے فرار کا ڈرامہ سمجھ سے بالاتر ہے کہ کینٹ ایریا جہاں پر پرندہ بھی حکام اعلٰی کی اجازت کے بغیر پر نہیں مار سکتا، وہاں جیل کے کسی تالے کے ٹوٹنے اور دیوار کے سوراخ ہونے کے بغیر دہشتگردوں کا فرار ہونا کیسے ممکن ہے لیکن حکومت نے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکتے ہوئے مذکورہ دہشتگردوں کے فرار کا ڈھنڈورا پیٹا، جو سب کیلئے واضح ہے۔


خبر کا کوڈ: 349300

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/349300/مذاکرات-کا-مطلب-طالبان-کو-خونریزی-مزید-موقع-فراہم-کرنا-ہے-علامہ-سید-ہاشم-موسوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org