QR CodeQR Code

ڈی آئی خان پولیس نے ماہ جنوری 2014ء کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

7 Feb 2014 20:43

اسلام ٹائمز: رپورٹ کے مطابق پولیس مقابلوں میں تین دہشتگرد ہلاک جبکہ 66 اشتہاری مجرم گرفتار کئے گئے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان پولیس نے ماہ جنوری 2014ء کی کارکردگی رپورٹ پیش کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق جنوری کے مہینے میں پولیس نے 66 اشتہاری مجرم گرفتار کئے ہیں جبکہ تھانہ درابن اور چودہوان کی حدود میں پولیس مقابلوں کے دوران تین دہشت گرد مارے گئے۔ واضح رہے کہ گرفتار ہونے والے دہشت گردوں میں ڈیرہ جیل حملے میں فرار ہونے والا کوئی مجرم شامل نہیں ہے۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف مہم میں سات ہینڈ گرنیڈز، دو ڈیٹونیٹرز، تیس شارٹ گن، آٹھ مشین گن، تین کلاشنگوف، آٹھ رائفلز، ایک کلاشنکوف، سات چاقو اور 970 کارتوس برآمد کرکے 82 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمات درج کئے گئے۔ منشیات کے خلاف کارروائی میں تقریباً 15 کلو منشیات برآمد کرکے 133 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ اسٹریٹ کرائم کے خلاف مہم میں متعدد ملزمان گرفتار کرکے مقدمات درج کئے گئے۔


خبر کا کوڈ: 349361

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/349361/ڈی-آئی-خان-پولیس-نے-ماہ-جنوری-2014ء-کی-کارکردگی-رپورٹ-جاری-کر-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org