QR CodeQR Code

طالبان سے مذاکرات شیطان سے مذاکرات کے مترادف ہیں، مولانا عسکری الہدایت

7 Feb 2014 22:08

اسلام ٹائمز: ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی رہنما کا کہنا تھا کہ ہزاروں مسلمانوں کے قاتلوں سے مذاکرات نہیں بلکہ انکے ساتھ بھرپور کاروائی کے ذریعے سے نمٹا جانا چاہیے، اسکے برعکس حکومت کی پشت پناہی میں کالعدم جماعتوں نے دہشتگردی کا بازار گرم کر رکھا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے مظفرگڑھ میں ضلعی شورٰی کے اجلاس کے دوران شورٰی کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہزاروں مسلمانوں کے قاتلوں سے مذاکرات نہیں بلکہ انکے ساتھ بھرپور کاروائی کے ذریعے سے نمٹا جانا چاہیے اسکے برعکس حکومت کی پشت پناہی میں کالعدم جماعتوں نے دہشتگردی کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان کے عوام ان مٹھی بھر عناصر کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ مولانا عسکری الہدایت نے کہا کہ طالبان سے مذاکرات شیطان سے مذاکرات کے مترادف ہیں اور مذاکرات کا مطلب پچپن ہزار شہداء کے خون سے غداری کے مترادف ہے۔ اجلاس سے صوبائی سیکرٹری سیاسیات سید فضل نقوی نے بھی خطاب کیا جبکہ صوبائی سیکرٹری روابط علی رضا طوری بھی اس موقع پر موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 349389

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/349389/طالبان-سے-مذاکرات-شیطان-کے-مترادف-ہیں-مولانا-عسکری-الہدایت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org