QR CodeQR Code

امریکی معاون وزیر خارجہ کی یورپی یونین کیخلاف خفیہ آڈیو ٹیپ، روس نے ریلیز کر دی

8 Feb 2014 22:31

اسلام ٹائمز: مبصرین کا کہنا ہے کہ یوکرائن کے لیے امریکا کیوں اس حد تک گیا، شام کے بعد یوکرائن، امریکا اور روس کے درمیان سرد جنگ کا مرکز بن گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ دنیا میں مختلف ممالک کے سربراہوں کے ٹیلی فونز کی نگرانی کرنے والے امریکا کی معاون وزیرخارجہ وکٹوریانولینڈ کی اپنے سفیر سے یورپی یونین کیخلاف اشتعال انگیز بات چیت کی آڈیو ٹیپ روس انتظامیہ کے اہلکاروں نے ریلیز کر دی ہے۔ اسکے بعد سے یورپ اور امریکا کے درمیان شدید تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ یوکرائن کے لیے امریکا کیوں اس حد تک گیا، شام کے بعد یوکرائن، امریکا اور روس کے درمیان سرد جنگ کا مرکز بن گیا ہے۔ سابق سوویت یونین سے آزاد ریاست یوکرائن کو ایک جانب امریکا اور یورپ اپنی طرف کھینچ رہے ہیں تو دوسری طرف روس اپنی سابق کالونی پرنظر رکھے ہوئے ہے۔ اس ملک میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان محاذ آرائی اسی چپقلش کا حصہ ہے۔ ذرائع کیمطابق یوکرائن میں امریکی سفیر اور معاون امریکی وزیر خارجہ کی ٹیلیفونک بات چیت نے سارے پردے ہٹا دیے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 349744

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/349744/امریکی-معاون-وزیر-خارجہ-کی-یورپی-یونین-کیخلاف-خفیہ-آڈیو-ٹیپ-روس-نے-ریلیز-کر-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org