QR CodeQR Code

گلے کاٹنے والوں کی غیر اسلامی شریعت کو نہیں مانتے، علامہ حسن رضا ہمدانی

8 Feb 2014 22:33

اسلام ٹائمز:مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے رہنما کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت ہوش کے ناخن لے، خانیوال میں ہونیوالے خودکش دھماکے میں ہلاک دہشتگرد وزیرستان سے نہیں آئے تھے۔ پنجاب حکومت عالمی دہشتگرد کالعدم تکفیری گروہ کی سرپرستی پر صوبائی وزیر قانون کو برطرف کرے۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت عالمی دہشتگردوں کی سرپرستی چھوڑ کر پنجاب میں امن و امان کیلئے ان دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کیخلاف فوری آپریشن شروع کرے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے رہنماء علامہ سید حسن رضا ہمدانی نے لاہور ڈویژن کے کارکنان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت ہوش کے ناخن لے، خانیوال میں ہونیوالے خودکش دھماکے میں ہلاک دہشتگرد وزیرستان سے نہیں آئے تھے۔ پنجاب حکومت عالمی دہشتگرد کالعدم تکفیری گروہ کی سرپرستی پر صوبائی وزیر قانون کو برطرف کرے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب میں شہید ہونیوالے ملت جعفریہ کے شہداء کے قاتلوں کو تحفظ دینے کی بجائے عدالت کے کٹہرے میں لا کھڑا کرے۔

انہوں نے کہا کہ نفاذ شریعت کے راگ الاپنے والوں سے پوچھا جائے ان کے ساتھ ملک کی 12 کڑور کی آبادی پر مشتمل اہلسنت (بریلوی) مسلمانوں اور 5 کڑور شیعہ مسلمانوں کا کونسا نمائندہ ان کمیٹیوں میں شامل ہیں؟ پاکستان کا آئین مکمل اسلامی ہے ہم محمد عربی ۖ  کی شریعت کے پابند ہیں نہ کی گلے کاٹنے والے اور انسانی سروں سے فٹ بال کھیلنے والوں کی خود ساختہ شریعت کے۔ علامہ ہمدانی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سالمیت اور دفاع کیلئے فرزندانِ اسلام ہمہ وقت تیار ہیں، دنیا میں بغاوت کرنے والے باغیوں سے مذاکرات کی کوئی مثال نہیں ملتی، ملک محب وطن اور بہادر لیڈر شپ کی ضرورت ہے۔


خبر کا کوڈ: 349746

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/349746/گلے-کاٹنے-والوں-کی-غیر-اسلامی-شریعت-کو-نہیں-مانتے-علامہ-حسن-رضا-ہمدانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org