QR CodeQR Code

مولانا عبدالعزیز کا آئین نہ ماننے کا بیان اعلان بغاوت ہے، سنی اتحاد کونسل

8 Feb 2014 23:44

اسلام ٹائمز: کونسل کے رہنماؤں کا مشترکہ بیان میں کہنا ہے کہ آئین سے بغاوت کے اعلانات کا نوٹس نہ لیا گیا تو ملک میں فتنہ و فساد پھیلے گا اور ملک عدم استحکام کا شکار ہو گا کیونکہ آئین ہی پاکستان کے استحکام اور اتحاد کی علامت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے راہنماؤں صاحبزادہ حامد رضا، علامہ محمد شریف رضوی، طارق محبوب، مفتی محمد سعید رضوی، پیر سیّد محمد اقبال شاہ، صاحبزادہ عمار سعید سلیمانی، مولانا وزیرالقادری، شیخ محمد ذوالفقار رضوی اور مفتی محمد حسیب قادری نے کہا ہے کہ مولانا عبدالعزیز کا آئین نہ ماننے کا اعلان بغاوت ہے۔ حکومت اس باغیانہ بیان کا نوٹس لے اور مولانا عبدالعزیز پر آرٹیکل6 کے تحت مقدمہ عائد کیا جائے۔ آئین کو ماننے سے انکار کرنے والے ملک میں افراتفری اور انتشار پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ1973ء کا آئین بنانے میں تمام مکاتب فکر کے علماء شریک تھے، آئین حکومت کو نفاذِ شریعت کا پابند بناتا ہے، آئین اور قانون کی قرآن و سنّت سے متصادم دفعات کے خاتمے کے لیے اسلامی نظریاتی کونسل اور پارلیمنٹ کا پلیٹ فارم استعمال کیا جانا چاہیے، آئین کو تسلیم نہ کرنے کا کھلم کھلا اعلان خطرناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین سے بغاوت کے اعلانات کا نوٹس نہ لیا گیا تو ملک میں فتنہ و فساد پھیلے گا اور ملک عدم استحکام کا شکار ہو گا کیونکہ آئین ہی پاکستان کے استحکام اور اتحاد کی علامت ہے۔


خبر کا کوڈ: 349761

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/349761/مولانا-عبدالعزیز-کا-آئین-نہ-ماننے-بیان-اعلان-بغاوت-ہے-سنی-اتحاد-کونسل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org