QR CodeQR Code

وفاقی حکومت کراچی کی صورتحال پر سنجیدگی سے غور کرے، جمیل الرب

9 Feb 2014 00:28

اسلام ٹائمز: اپنے ایک بیان میں ایم کیو ایم حقیقی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ حکومتی غیر سنجیدگی یوں ہی برقرار رہی تو عوام میں مایوسی پیدا ہوگی جو حکمرانوں کی بدترین شکست تصور کی جاتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے مرکزی سکرٹری اطلاعات جمیل الرب نے کہا ہے کہ کراچی شہر میں بدترین دہشتگردی کے باعث پہلے ہی معیشت تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے اس پر روز روز کی ہڑتالوں نے عوام کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے، صبح سے دوپہر تک ہڑتال کر دی جائے تو یومیہ اجرت پر پلنے والے ہزاروں خاندان پورا دن عذاب اور فاقہ کشی میں گزارنا اپنی تقدیر سمجھ لیتے ہیں جنھیں درحقیقت دہشتگردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے اور جو عوام پر عر صہ دراز سے اپنی مرضی مسلط کرتے چلے آ رہے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں جمیل الرب نے کہا کہ شہر میں ہڑتالوں کے باعث اربوں روپوں کے نقصان کا اصل ذمہ دار کون ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر حکومتی غیرسنجیدگی یوں ہی برقرار رہی تو عوام میں مایوسی پیدا ہوگی جو کسی جمہوری ملک کے حکمرانوں کی بدترین شکست تصور کی جاتی ہے لہذا موجودہ وقت میں ضرورت اس بات کی ہے کہ نہایت سنجیدگی سے عوام کے مسائل کا حل تلاش کیا جائے۔ جمیل الرب نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کراچی کی صورتحال پر سنجیدگی سے غور کرے اور ایسی تمام سرگرمیوں پر فوری پابندی عائد کرے جو عوام کے معاشی حالات کو تباہ کرنے کے مترادف ہوں۔


خبر کا کوڈ: 349771

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/349771/وفاقی-حکومت-کراچی-کی-صورتحال-پر-سنجیدگی-سے-غور-کرے-جمیل-الرب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org