QR CodeQR Code

علماء کرام امن کی خاطر اپنی تمام رنجشیں بھلا کر متحد ہوجائیں، مولانا مفتی خان حقانی

9 Feb 2014 01:13

اسلام ٹائمز: لکی مروت میں مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی نظریاتی کے امیر نے کہا ہے کہ مذاکرات کی کامیابی کیلئے دونوں جانب سے اخلاص کا مظاہرہ ہونا چاہیے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے امیر مولانا مفتی خان حقانی نے کہا ہے کہ حکومت اور طالبان کمیٹیوں کے درمیان روابط انتہائی خوش آئند ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے لکی مروت میں شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا ہے کہ قیام امن کے لیے علماء تمام تر رنجشیں بھلا کر متحد ہوجائیں۔ مذاکرات کی کامیابی کے لیے ضروری ہے کہ دونوں جانب سے اخلاص اور نیک نیتی کا مظاہرہ کیا جائے، اور تدبر و فہم و فراست سے مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھایا جائے۔ انھوں نے کہا کہ امن کا قیام اور خون خرابہ بند ہونے سے ہی ترقی اور خوشحالی کی راہ ہموار ہوگی۔ انھوں نے مزید کہا کہ جے یو آئی بلدیاتی انتخابات میں انتہائی دیانتدار اور باصلاحیت امیدوار میدان میں اتارے گی، جو کامیاب ہوکر عوام کی حقیقی معنوں میں خدمت کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 349783

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/349783/علماء-کرام-امن-کی-خاطر-اپنی-تمام-رنجشیں-بھلا-کر-متحد-ہوجائیں-مولانا-مفتی-خان-حقانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org