0
Sunday 9 Feb 2014 11:43

ڈیرہ بگٹی کے قریب مسلح تصادم ، 11 افراد ہلاک

ڈیرہ بگٹی کے قریب مسلح تصادم ، 11 افراد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات ڈیرہ بگٹی کے علاقے آر ڈی 238 کے قریب دو گروپوں کے درمیان مسلح تصادم شروع ہوا جس کے دوران دونوں جانب سے ایک دوسرے پر مورچہ بند فائرنگ کی گئی اور راکٹ لانچر کے گولے فائر کیے۔ واقعے کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق جبکہ کئی زخمی ہو گئے ہیں۔ جاں بحق افراد میں 3 خواتین، 2 بچے اور امن فورس کا ایک اہلکار بھی شامل ہے۔ دوسری جانب وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے واقعے کو دہشت گردی قرار دیا ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گذشتہ رات دہشت گردوں نے فائرنگ کی جس کے جواب میں مقامی قبائل نے بھی کارروائی کی۔ دہشت گردوں کی جانب سے اس طرح کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں لیکن بدقسمتی سے اسے ناراض بلوچوں کی کاروائی قرار دے دیا جاتا ہے لیکن ہم دہشت گردوں کا پیچھا کرکے انہیں کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ واقعے کے بعد لیویز اہلکار جائے واقعہ پر پہنچ چکے ہیں جس کے بعد فائرنگ بند ہو گئی ہے اور حالات معمول پر آنا شروع ہوگئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 349858
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش