QR CodeQR Code

ایرانی بحری جنگی جہاز امریکی سمندری سرحد کی جانب روانہ

9 Feb 2014 17:50

اسلام ٹائمز: فارس نیوز کیمطابق ایرانی نحریہ نے خلیج فارس میں امریکی بیڑے کیخلاف احتجاج کے طور پر جہاز بھیجے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ میڈیا رپورٹس کیمطابق ایران نے اپنے بحری جنگی جہاز امریکی سمندری سرحد کی جانب روانہ کر دئیے ہیں۔ فارس نیوز کے مطابق، ایران نے اپنی بحریہ کے جنگی جہاز خلیج فارس میں امریکی بحری بیڑوں کی موجودگی کے خلاف احتجاج کے طور پر امریکی سمندری سرحدوں کی روانہ کئے ہیں۔ سرکاری آئی آر این اے نیوز ایجنسی کے مطابق ایران کے شمالی بحری بیڑے کے کمانڈر ایڈمرل افشین رضائی نے کہا ہے کہ یہ جہاز بحر اوقیانوس میں داخل ہوچکا ہے اور جنوبی افریقہ کے سمندر کے قریب ہے۔ یہ جنگی جہاز بندر عباس کی بندرگاہ سے گزشہ ماہ روانہ ہوا تھا جس میں ہیلی کاپٹرز بھی شامل ہیں۔

خیال رہے کہ یہ پیشرفت ایسے موقع پر ہوئی ہے جب ایران مشرق وسطیٰ سے باہر اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ آئی آر این اے نے افشین کے حوالے سے کہا کہ بیڑہ امریکی میری ٹائم بارڈر کی جانب پہلی مرتبہ بڑھ رہا ہے۔ ایران اس پیشرفت کو امریکا کی جانب سے اس کے سمندروں کے قریب امریکی بحریہ کی ڈیپلائمنٹس کے ردعمل کے طور پر دیکھتا ہے۔ امریکا کا پانچواں بحری بیڑہ بحرین کے قریب موجود ہے جو کہ ایران کے کافی قریب واقع ہے۔


خبر کا کوڈ: 349945

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/349945/ایرانی-بحری-جنگی-جہاز-امریکی-سمندری-سرحد-کی-جانب-روانہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org