QR CodeQR Code

دین کے نام پر دہشتگردی کرنے والے اسلامی تعلیمات سے انحراف کر رہے ہیں، علامہ شاہ تراب الحق

9 Feb 2014 20:00

اسلام ٹائمز: محفل میلاد میں خطاب کرتے ہوئے جماعت اہلسنت کراچی کے امیر نے کہا کہ افسوس آج ملک میں صوفیائے کرام کے مزارات، خانقاہیں اور مساجد بھی دہشتگردوں کے شر سے محفوظ نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ شاہ تراب الحق قادری نے کہا ہے کہ دین کے نام پر فتنہ و فساد اور دہشتگردی کرنے والے اسلامی تعلیمات سے انحراف کر رہے ہیں، دہشتگردی سے نجات اور امن کی بحالی سیرت مصطفی (ص) پر عمل میں پنہاں ہے، عصرِ حاضر میں نبی کریم (ص) کی سیرت طیبہ کا احیاء ضروری ہے، اللہ اور رسول اکرم (ص) کے احکامات پر عمل پیرا ہو کر ہم اپنی دنیا و آخرت سنوار سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خلفائے راشدین مسجد گلشن اقبال بلاک 13-D میں محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر محفل میلاد میں مفتی خادم حسین رضوی، صوفی حسین لاکھانی، مفتی آصف عبداللہ قادری، مفتی غلام غوث بغدادی، عبدالرحمان انصاری، صوفی عبدالقیوم، ریحان قادری، اسلم چشتی، فرحد قادری بھی شریک تھے۔ علامہ شاہ تراب الحق نے مزید کہا کہ صوفیاء کا مصلحانہ کردار دینِ اسلام کی اصل ہے جنہوں نے ہمیشہ عدم تشدد کا درس دیا مگر افسوس آج ملک میں صوفیائے کرام کے مزارات، خانقاہیں اور مساجد بھی دہشتگردوں کے شر سے محفوظ نہیں۔


خبر کا کوڈ: 350000

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/350000/دین-کے-نام-پر-دہشتگردی-کرنے-والے-اسلامی-تعلیمات-سے-انحراف-کر-رہے-ہیں-علامہ-شاہ-تراب-الحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org