0
Monday 10 Feb 2014 16:01

غزہ پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہیں، عالمی برادری کی خاموشی شرمناک فعل ہے، پی ایل ایف

غزہ پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہیں، عالمی برادری کی خاموشی شرمناک فعل ہے، پی ایل ایف
اسلام ٹائمز۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سرپرست رہنماؤں سابق رکن قومی اسمبلی و نائب امیر جماعت اسلامی کراچی مظفر احمد ہاشمی، ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدرا ور جمعیت علماء پاکستان کراچی کے صدر علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ صادق رضا تقوی، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان و سیکرٹری جنرل صابر کربلائی اور پاکستان عوامی مسلم لیگ کے مرکزی رہنما محفوظ یار خان ایڈووکیٹ نے حال ہی میں فلسطینی علاقے غزہ پر ہونے والی اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ پر صیہونی غاصب اسرائیل کے حملوں کو فی الفور بند کروایا جائے اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف نوٹس لے۔

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی رہنماؤں نے مسلم ممالک کی حکومتوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایک طرف مظلوم فلسطینی عوام کو غاصب صیہونی ریاست اسرائیل دہشت گردانہ حملوں کا شکار بنا رہی ہے تو دوسری جانب فلسطین سے باہر موجود فلسطینی مہاجرین پر بھی اسرائیلی ایجنٹوں نے زندگی تنگ کر دی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مسلم حکمران غاصب اسرائیل کے خلاف ایک صف میں کھڑے ہو جائیں اور شام میں فلسطینی مہاجرین کے یرموک کیمپ میں موجود ہزاروں فلسطینیوں کی مدد کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے یرموک کیمپ کی ابتر صورتحال کا ذمہ دار شام میں موجود دہشت گرد او ر باغی گروہوں کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ دہشت گرد گروہ در اصل غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے براہ راست ایجنٹ ہیں جن کا مقصد دنیا بھر میں فلسطینیوں پر مظالم ڈھانا ہے۔
خبر کا کوڈ : 350177
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش