QR CodeQR Code

دہشت گردی ڈالروں کا کاروبار بن چکی ہے، علامہ ریاض شاہ

10 Feb 2014 17:56

اسلام ٹائمز: ادارہ تعلیماتِ اسلامیہ میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی ناظم اعلیٰ جماعت اہلسنت کا کہناتھاکہ نفاذِ شریعت سے ترقی کے دروازے کھلتے ہیں، بند نہیں ہوتے،امریکہ نے پوری دنیا کو بدامنی کی بھٹی میں جھونک دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی ڈالروں کا کاروبار بن چکی ہے۔ عالمی سامراجی طاقتیں پاکستان میں امن نہیں چاہتیں۔ شریعت زحمت نہیں، رحمت ہے۔ شریعت سختی نہیں، نرمی کا نام ہے، نظامِ مصطفی صرف ہاتھ کاٹنے اور کوڑے مارنے کا نام نہیں بلکہ شریعت سزاؤں اور جزاؤں کا مکمل نظام دیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ نظامِ مصطفی مکمل ضابطۂ حیات ہے، قانونِ قصاص پر مکمل عمل سے قتل ناحق کو روکا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ تعلیماتِ اسلامیہ میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے مزید کہا کہ جرم و سزا کا موجودہ نظام جرائم کی روک تھام میں ناکام ہو چکا ہے، قوانینِ شریعت کے نفاذ سے فسادیوں کی سرکوبی ممکن ہے،پاکستان کو سیکولر ریاست بنانے کی کوششیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور نظامِ مصطفی کا پرچم کبھی سرنگوں نہیں ہو گا، نظامِ مصطفی سے کسی کو ڈرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ نظامِ مصطفی رحمتوں اور برکتوں والا نظام ہے جس سے ہر ایک کو سکھ اور سکون ملے گا۔ نفاذِ شریعت سے ترقی کے دروازے کھلتے ہیں، بند نہیں ہوتے،امریکہ نے پوری دنیا کو بدامنی کی بھٹی میں جھونک دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 350258

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/350258/دہشت-گردی-ڈالروں-کا-کاروبار-بن-چکی-ہے-علامہ-ریاض-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org