0
Sunday 22 Aug 2010 15:25

ایران نے طویل فاصلے تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے والا بغیر پائلٹ جیٹ بمبار طیارہ بنا لیا

ایران نے طویل فاصلے تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے والا بغیر پائلٹ جیٹ بمبار طیارہ بنا لیا
اسلام ٹائمز – ینگ جرنلسٹ کلب نیوز ایجنسی کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے آج اتوار کی صبح ایک تقریب میں ایران میں بننے والے پہلے بغیر پائلٹ جیٹ بمبار طیارے کا افتتاح کیا ہے جسکے بعد اس کا کامیاب تجربہ بھی کیا گیا۔ اس بغیر پائلٹ جنگی طیارے کا نام "کرار" رکھا گیا ہے۔ یہ جاسوسی طیارہ اپنے ساتھ 250 پاونڈ کے چار بمب لے جانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔
صدر احمدی نژاد نے اس طیارے کا افتتاح ایران میں دفاعی صنعت ڈے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر منعقد ہونے والی تقریب میں بڑی تعداد میں اعلی سرکاری اور فوجی حکام نے شرکت کی۔ صدر محمود احمدی نژاد نے اپنے خطاب میں کہا کہ مہم جوئی پر یقین نہیں رکھتے اور نہ ہی کسی ملک پر حملے کا ارادہ ہے تاہم ملکی دفاع پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے ڈرون طیارے کی تیاری کو دشمنوں کے لیے ایک واضح پیغام قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ طیارہ انسانیت کی بقاء اور وقار کا پیامبر اور دشمنوں کیلئے موت ہے۔
ایران نے گذشتہ روز بوشہر ایٹمی بجلی گھر کو ایندھن کی فراہمی بھی شروع کر دی ہے جو کہ ایک ماہ کے اندر پیداوار شروع کر دے گا۔
خبر کا کوڈ : 35031
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش