0
Monday 10 Feb 2014 23:56

ڈی آئی خان، گرینڈ آپریشن میں شہید ہونیوالے کانسٹیبل نجیب اللہ کی سرکاری اعزاز کیساتھ تدفین

ڈی آئی خان، گرینڈ آپریشن میں شہید ہونیوالے کانسٹیبل نجیب اللہ کی سرکاری اعزاز کیساتھ تدفین
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان اور ضلع لکی مروت کے پہاڑی سلسلے میں موجود دہشت گردوں کے خلاف ڈی آئی جی عبدالغفور خان آفریدی کی قیادت میں پولیس نے گرینڈ آپریشن شروع کیا تھا۔ آپریشن کے دوران ایلیٹ فورس کے کانسٹیبل نجیب اللہ کی شہادت واقع ہو گئی تھی۔ کانسٹیبل نجیب اللہ کا تعلق شاہ حسن خیل سے تھا۔ ان کے ایک اور بھائی کانسٹیبل عبدالحلیم نو محرم کو لیاقت پارک ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈیوٹی کے دواران خودکش حملے میں پہلے ہی شہید ہو چکے ہیں۔ آج شہید نجیب اللہ کی نماز جنازہ سرکاری اعزاز کے ساتھ پولیس لائن ڈیرہ میں ادا کی گئی جس میں ڈی آئی جی عبدالغفور آفریدی، ڈی پی او نثار علی مروت سمیت دیگر پولیس افسران اور معززین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ بعد ازاں شہید کو ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 350355
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش