0
Monday 10 Feb 2014 23:57

طالبان مذاکراتی کمیٹی میں محسود قبائل کے نمائندوں کی عدم شمولیت انتہائی افسوسناک ہے، اجمل وزیر

طالبان مذاکراتی کمیٹی میں محسود قبائل کے نمائندوں کی عدم شمولیت انتہائی افسوسناک ہے، اجمل وزیر
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ق) کے رہنماء اجمل خان وزیر نے کہا ہے کہ گورنر خیبر پختونخواہ کو فوری طور پر تبدیل کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا حکومت محسود قبائل متاثرین کے مطالبات تسلیم کرتے ہوئے فوری طور پر ان کو اپنے آبائی علاقوں میں واپس بھیجنے کا انتظام کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مطالبات پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں جنوبی وزیرستان میں 82 ہزار محسود قبائل کے خاندان اسلام آباد میں آ کر دھرنا دینے پر مجبور ہوں گے، جس سے حکومت کے لیے ایسے مسائل پیدا ہونگے جو شائد حل نہ ہو پائیں۔ انہوں نے کہا حکومت فوری طور پر گورنر خیبر پختونخواہ کو تبدیل کرے اور طالبان سے مذاکرات کیلئے بنائی جانیوالی کمیٹی میں محسود نمائندے بھی شامل کرے۔ انہوں نے کہا طالبان مذاکراتی کمیٹی میں ہمارے قبائل کے نمائندوں کی عدم شمولیت انتہائی افسوس ناک ہے۔ پریس کانفرنس میں اجمل وزیر کے ساتھ دیگر محسود قبائل کے رہنماء بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 350362
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش