0
Tuesday 11 Feb 2014 22:22

امام خمینی (رہ) نے اپنے مشن کا محور اسلام اور عوام کو قرار دیا، غلام محمد فخرالدین

امام خمینی (رہ) نے اپنے مشن کا محور اسلام اور عوام کو قرار دیا، غلام محمد فخرالدین
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ قم کے سیکرٹری جنرل حجۃالاسلام والمسلمین علامہ غلام محمد فخرالدین نے 22 بھمن انقلاب اسلامی ایران کی سالگرہ کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے مشن کے تمام اصول و قواعد کا محور دو چیزیں تھیں، ایک اسلام اور دوسرے عوام۔ عوام پر اعتماد کا نظریہ بھی امام نے اسلام سے حاصل کیا۔ یہ اسلام ہے جو قوموں کے حقوق، ان کی آراء، عوامی جہاد کے اثر اور اس کی اہمیت پر تاکید کرتا ہے۔ اسی لئے امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے مشن کا محور اسلام اور عوام کو قرار دیا تھا، یعنی اسلام کی عظمت عوام کی عظمت، اسلام کا اقتدار عوام کا اقتدار، اسلام کا ناقابل تسخیر رہنا عوام کا ناقابل تسخیر رہنا ہے اور امام کے بعد رہبر بصیر نے انہی اصولوں کے ذریعے کشتی انقلاب کو تمام درپیش خطرات سے محفوط کیا اور آج بھی یہ انقلاب اپنے اعلٰی اہداف کے تکامل کی طرف رواں دواں ہے۔
خبر کا کوڈ : 350664
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش