0
Wednesday 12 Feb 2014 00:11

ملک دشمن عناصر پاکستان کے امن و امان کو تہہ بالا کرنے کے درپے ہیں، خرم شیر زمان

ملک دشمن عناصر پاکستان کے امن و امان کو تہہ بالا کرنے کے درپے ہیں، خرم شیر زمان

اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنماء و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے پشاور کے شمع سینما ہال میں 3 دستی بم حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر پاکستان میں امن دیکھنا نہیں چاہتے بلکہ افراتفری اور دہشتگردی کے ذریعے پاکستان کے امن و امان کو تہہ بالا کرنے کے درپے ہیں۔ اپنے مذمتی بیان میں خرم شیر زمان نے کہا کہ مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کیلئے ملک دشمن قوتیں ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پورے ملک اور خصوصاً خیبر پختونخواہ میں بم دھماکے کر رہے ہیں جو انتہائی قابل مذمت ہے۔ رکن صوبائی اسمبلی نے بم دھماکوں میں 12 افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کیئے دعائے مغفرت اور 20 سے زائد زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔ خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومت مل کر اس تیسری قوت کو بے نقاب کریں جو پاکستان میں دہشتگردی کی فضاء قائم کرنے کیلئے سرگرم ہے۔

خبر کا کوڈ : 350680
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش