1
0
Wednesday 12 Feb 2014 05:46

یافث نوید ہاشمی ملتان ہائیکورٹ بار کے بلا مقابلہ نائب صدر منتخب

یافث نوید ہاشمی ملتان ہائیکورٹ بار کے بلا مقابلہ نائب صدر منتخب
اسلام ٹائمز۔ معروف قانون دان و سابق جج نوید ہاشمی کے صاحبزادے یافث نوید ہاشمی ملتان ہائیکورٹ بار کے بلامقابلہ نائب صدر منتخب ہوگئے ہیں، بلامقابلہ منتخب ہونے کا اعلان اُس وقت ہوا جب اُن کے مدمقابل اُمیدوار نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے، جس کے باعث یافث نوید ہاشمی الیکشن سے قبل ہی نائب صدر منتخب ہوگئے ہیں، نومنتخب نائب صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سابق مرکزی صدر اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی کابینہ کا حصہ رہ چکے ہیں۔ ہائیکورٹ بار کے نائب صدر منتخب ہونے کے بعد ساتھی وکلاء نے مبارکباد دی اور پھولوں کے ہار بھی پہنائے جبکہ ملک بھر سے تنظیمی، سیاسی اور مذہبی رہنمائوں کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے، واضح رہے کہ یافث نوید ہاشمی نے پہلی بار ہائیکورٹ بار کی سیاست میں قدم رکھا، قسمت نے ساتھ دیا اور پہلی بار ہی بلا مقابلہ نائب صدر منتخب ہوگئے۔
خبر کا کوڈ : 350726
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ماشاءاللہ :) :) :) :) :)
ہماری پیشکش