0
Wednesday 12 Feb 2014 18:32

ویلنٹائن ڈے جیسے اخلاق سوز تہوار پر پابندی لگائی جائے، جماعت اہلسنت

ویلنٹائن ڈے جیسے اخلاق سوز تہوار پر پابندی لگائی جائے، جماعت اہلسنت
اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنّت پاکستان کے راہنماؤں مفتی محمد اقبال چشتی، پیر سیّد شمس الدین بخاری، علامہ فاروق خان سعیدی، صاحبزادہ محمد عثمان غنی، پیر سیّد خضر حسین شاہ، مولانا شیر محمد نقشبندی، علامہ پروفیسر عبدالعزیز نیازی نے اپنے مشترکہ بیان میں مطالبہ کیا ہے کہ ویلنٹائن ڈے جیسے اخلاق سوز تہوار پر پابندی لگائی جائے۔ مغربی تہوار کو فروغ دے کر بے حیائی پھیلائی جا رہی ہے۔ ویلنٹائن ڈے جیسے بیہودہ تہواروں کی پاکستانی معاشرے میں کوئی گنجائش نہیں اس لیے پوری قوم غیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ویلنٹائن ڈے کا بائیکاٹ کرے اور نوجوان نسل غیراسلامی تہواروں کو اپنا کر اپنا ایمان تباہ نہ کرے۔ ویلنٹائن ڈے جیسے تہواروں کو ایک سازش کے تحت رواج دیا جا رہا ہے تاکہ مسلم نوجوانوں کو گمراہی اور بے راہ روی کا شکار کیا جا سکے۔ والدین اپنی اولاد کو ویلنٹائن ڈے کو مسترد کرنے کی ترغیب دیں تاکہ مغربی سازش کو ناکام بنایا جا سکے۔ ویلنٹائن ڈے کا اسلامی تہذیب و ثقافت سے کوئی تعلق نہیں۔ اس طرح کے تہوار اسلامی اقدار کے خلاف ہیں۔
خبر کا کوڈ : 350962
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش