0
Wednesday 12 Feb 2014 23:59

عصرِ حاضر میں نبی کریم (ص) کی سیرت طیبہ کا احیاء ضروری ہے، علامہ شاہ تراب الحق

عصرِ حاضر میں نبی کریم (ص) کی سیرت طیبہ کا احیاء ضروری ہے، علامہ شاہ تراب الحق
اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ سید شاہ تراب الحق قادری نے کہا ہے کہ پاکستان کی بنیاد اسلام پر قائم ہوئی ہے، مغربی کلچر، فحاشی، عریانیت، بے حیائی، جیسی خرافات کی پاکستان کے اسلامی معاشرے میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حببیب مسجد مقبول آباد میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ شاہ تراب الحق قادری نے کہا کہ ویلنٹائن ڈے اوباشی کی صورت اختیار کر گیا ہے، حکومت بے حیائی پر مبنی تہوار و تقریبات کو روکنے کیلئے سخت اقدام کرے۔ انہوں نے زور دیا کہ رحمتہ اللعالمین (ص) کی حیات طیبہ انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم اپنی زندگیاں آقا کریم (ص) کے احکامات کے مطابق ڈھال لیں تو بحیثیت قوم ناقابل تسخیر ہو جائیں گے۔ علامہ شاہ تراب الحق قادری نے مزید کہا کہ عصر حاضر میں نبی کریم (ص) کی سیرت طیبہ کا احیاء ضروری ہے، اللہ تعالیٰ اور رسول اکرم (ص) کے احکامات پر عمل پیرا ہو کر ہم اپنی دنیا و آخرت سنوار سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 351044
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش