0
Thursday 13 Feb 2014 13:02

کراچی، پولیس بس پر حملہ خودکش نہیں، ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے نشانہ بنایا گیا

کراچی، پولیس بس پر حملہ خودکش نہیں، ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے نشانہ بنایا گیا
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر سے نکلنے والی بس پر حملے کي ابتدائی تفتیشی رپورٹ کے مطابق دھماکے ميں پچیس کلو بارود استعمال ہوا جبکہ دھماکے کيلئے استعمال ہونے والی گاڑی کا انجن اور چیسز نمبر بھي تلاش کر ليا گيا ہے۔ سات بج کر پچیس منٹ پر ستر پولیس اہلکار بس میں سوار ہو کرڈیوٹی دینے کیلئے رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر سے نکلے۔ صرف گیارہ منٹ بعد یوٹرن پر دل دہلا دینے والا دھماکا ہوگیا۔ شروع میں پولیس حکام نے دھماکے کو خود کش قرار دیا مگر بم ڈسپوزل ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز مواد ہائی روف میں رکھا گیا جیسے ہی بس قریب سے گزری ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے دھماکا کر دیا گیا۔ اگر دھماکہ خود کش ہوتا تو بس مکمل طور پر تباہ ہو جاتی اور جانی نقصان بھی زیادہ ہوتا۔ پولیس کے مطابق پچیس کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ دھماکے میں استعمال ہونے والی CJ1773 نمبر پلیٹ کی گاڑی بہادر آباد کے رہائشی جاوید اقبال کے نام رجسٹرڈ ہے، پولیس کے مطابق گاڑی کا چوری یا چھینے جانے کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں۔
خبر کا کوڈ : 351168
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش