QR CodeQR Code

دہشتگردوں کیخلاف آپریشن ہر صورت جاری رہے گا، قائم علی شاہ

13 Feb 2014 13:10

اسلام ٹائمز: پولیس حکام سے بات کرتے ہوئے سید وزیراعلیٰ سندھ نے سیکیورٹی انتظامات مزید مؤثر کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ شہید پولیس اہلکاروں کے ورثاء کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ہر صورت جاری رہے گا، شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے آئی جی سندھ شاہد ندیم بلوچ اور ایڈشنل آئی جی کراچی شاہد حیات کو فون کرکے رزاق آباد دھماکے کی تفصیلات لیں۔ پولیس حکام سے بات کرتے ہوئے سید قائم علی شاہ نے سیکیورٹی انتظامات مزید مؤثر کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہید پولیس اہلکاروں کے ورثاء کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا، زخمی اور شہید اہلکاروں کے ورثاء کو معاوضہ ادا کیا جائے گا۔ انہوں نے ایک بار پھر واضح کیا کہ دہشت گردوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کسی صورت نہیں روکا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 351174

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/351174/دہشتگردوں-کیخلاف-آپریشن-ہر-صورت-جاری-رہے-گا-قائم-علی-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org