QR CodeQR Code

وسطی کرم میں جرگے کے دوران دھماکہ،7 افراد جاں بحق

23 Aug 2010 14:42

اسلام ٹائمز:دھماکے میں مقامی اسکول ٹیچر اور جرگہ رکن شعبان علی سمیت سات افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ہلاک افراد کی لاشیں پارا چنار پہنچا دی گئی ہیں


کرم ایجنسی:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق وسطی کرم میں جرگے کے دوران ہونے والے دھماکے میں سات افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ذرائع کے مطابق وسطی کرم کے علاقے خومچہ میں اسکول ملکیت کے تنازع پر قبائلی جرگہ جاری تھا کہ اسی دوران زوردار دھماکہ ہو گیا۔دھماکے میں مقامی اسکول ٹیچر اور جرگہ رکن شعبان علی سمیت سات افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ہلاک افراد کی لاشیں پارا چنار پہنچا دی گئی ہیں۔دوسری طرف لوئر کرم ایجنسی کے علاقے شل گایزیان میں سیکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے بڑے مرکز کو تباہ کرکے وہاں موجود چارشدت پسندوں کو گرفتارکرلیا۔ 
آج نیوز کے مطابق وسطی کرم ایجنسی کے علاقے خومچہ میں بم دھماکے سے سات افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔آج نیوز کے مطابق دھماکا وسطی کرم میں ایک جرگے کے دوران کیا گیا ،جس کے نتیجے میں سات افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 35122

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/35122/وسطی-کرم-میں-جرگے-کے-دوران-دھماکہ-7-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org