QR CodeQR Code

عراق، القاعدہ نے اسامہ بن لادن کی تصویر والا کرنسی نوٹ جاری کردیا

13 Feb 2014 15:58

اسلام ٹائمز: کرد پریس نیوز ایجنسی کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کرنسی عراقی دینار کے بجائے پاؤنڈ میں جاری کی گئی ہے اور ان کا خیال ہے کہ القاعدہ گروپ کبھی بھی اپنی کرنسی پر انگریزی الفاظ شائع نہیں کرے گا۔


اسلام ٹائمز۔ عراق اور شام میں سرگرم القاعدہ سے منسلک گروپ آئی ایس آئی ایل نے اسامہ بن لادن کی تصویر والا بینک نوٹ جاری کیا ہے جو بظاہر ان کے زیر انتظام علاقے پر اپنی عملداری کو ظاہر کرنے کیلئے جاری کیا گیا ہے۔ کرد پریس نیوز ایجنسی کے مطابق یہ نوٹ 100 اسلامی پاؤنڈ کی مالیت کے برابر کا ہے اور اس کے آگے اور پیچھے عربی اور انگریزی میں لکھا گیا ہے کہ یہ اسلامی ریاست عراق سے ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ کرنسی عراقی دینار کے بجائے پاؤنڈ میں جاری کی گئی ہے اور ان کا خیال ہے کہ القاعدہ گروپ کبھی بھی اپنی کرنسی پر انگریزی الفاظ شائع نہیں کرے گا۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ نوٹ فلسطینی 100 پاؤنڈ کے نوٹ سے ملتا جلتا ہے، ایک گروپ نے فیس بک پر کہا کہ یہ نوٹ جعلی ہیں اور ان کا مقصد آئی ایس آئی ایل کے تشخص کو متاثر کرنا ہے۔ فیس بک پر پیغام میں کہا گیا ہے کہ غور سے دیکھیں تو یہ فوٹو شاپ ہے اور الزام عائد کیا گیا ہے کہ یہ مقامی سنی گروہوں کی حرکت ہے۔ اسامہ بن لادن کی تصویر والے اس بینک نوٹ کا وہی سیریل نمبر ہے جو فلسطینی سو پاؤنڈ کے نوٹ کا ہے جس کی تصویر وکی پیڈیا کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔


خبر کا کوڈ: 351253

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/351253/عراق-القاعدہ-نے-اسامہ-بن-لادن-کی-تصویر-والا-کرنسی-نوٹ-جاری-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org