0
Monday 23 Aug 2010 15:15

امریکی سیاست جارحیت، دھمکیوں اور بغاوتوں پر مبنی ہے، اورٹیگا

امریکی سیاست جارحیت، دھمکیوں اور بغاوتوں پر مبنی ہے، اورٹیگا
اسلام ٹائمز [مانیٹرنگ ڈیسک]- نکاراگوا کے صدر ڈینیل اورٹیگا نے روس کے نیوز چینل رشیا ٹوڈے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاطینی امریکا میں امریکہ کی استعماری سیاست کا مقصد اس خطے میں فوجی اڈہ قائم کرنا ہے اور اب لاطینی امریکہ کے تمام ممالک کا امریکا کی جارحانہ پالیسیوں کے خلاف متحد ہونے کا وقت آن پہنچا ہے۔ ڈینیل اورٹیگا نے کہا کہ ہونڈوراس میں امریکی بغاوت خطے کے تمام ممالک کیلئے انتہائی نقصان دہ تھی اور اس سے براک اوباما کے تمام وعدے جھوٹے ثابت ہو گئے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا کی ذات میں کوئی تبدیلی رونما نہیں ہوئی اور وہ اپنی فوجی اور اقتصادی طاقت کے بل بوتے پر ماضی کی طرح استعماری پالیسیوں پر گامزن ہے۔ نکاراگوا کے صدر نے کہا کہ دنیا تبدیل ہو رہی ہے لیکن امریکی پالیسیوں میں کوئی تبدیلی نظر نہیں آ رہی۔
ڈینیل اورٹیگا نے لاطینی امریکا کے ممالک میں امریکا کی حمایت سے بغاوت رونما ہونے کا خدشہ ظاہر کیا اور کہا کہ امریکا نکاراگوا، وینزویلا اور کیوبا میں بغاوت کرنے کی طاقت نہیں رکھتا۔ انہوں نے کہا خطے کے ممالک میں امریکا کی طرف سے بغاوت کا خطرہ ہمیشہ موجود رہے گا اور اسکا واحد راہ حل ان ممالک کا آپس میں اتحاد ہے۔
خبر کا کوڈ : 35128
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش