0
Thursday 13 Feb 2014 18:52

شرپسندوں کو معاشرے میں تنہا کرنے کی ضرورت ہے، علامہ ریاض شاہ

شرپسندوں کو معاشرے میں تنہا کرنے کی ضرورت ہے، علامہ ریاض شاہ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے نہیں، ’’یومِ محبّتِ رسول‘‘ منایا جائے گا۔ مسلمان نوجوان ویلنٹائن ڈے جیسے اخلاق سوز تہوار کا بائیکاٹ کریں۔ آئین پاکستان میں نفاذِ شریعت کا راستہ موجود ہے۔ شریعت میں دہشت گردی اور دھماکوں کی کوئی گنجائش نہیں۔ دہشت گردی اور شریعت دو متضاد چیزیں ہیں۔ شرپسندوں کو معاشرے میں تنہا کرنے کی ضرورت ہے۔ ایک دوسرے کو گھائل نہیں قائل کرنے کی کوشش کی جائے۔ ملک بنانے والے ملک بچانے کے لیے میدان میں آئیں۔ علماء و مشائخ ظلم اور جرم کا راستہ روکیں۔ گولی کی بجائے بولی کا کلچر عام کرنے کی ضرورت ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی سے لاہور پہنچنے پر اتفاق اسلامک سنٹر میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے مزید کہا کہ بھارتی آبی جارحیت کے توڑ کے لیے نئے ڈیمز کی تعمیر ناگزیر ہے۔ پانی کی قلت دہشت گردی سے زیادہ ہولناک ثابت ہو سکتی ہے۔ علماء و مشائخ قوم کی تعلیم و تربیت پر توجہ دیں۔ ویلنٹائن ڈے جیسے مغربی تہواروں کی اسلامی معاشرے میں کوئی گنجائش نہیں۔ حکومت ایسے تہواروں پر پابندی لگائے۔ مغربی تہواروں کو فروغ دے کر مسلمان نوجوانوں کے اخلاق کو تباہ کیا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 351365
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش