QR CodeQR Code

نیتن یاہو فلسطینیوں کے ساتھ مذاکرات میں سنجیدہ نہیں، امر موسی

23 Aug 2010 15:54

اسلام ٹائمز: عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم کی جانب سے یہودی ریاست کو تسلیم کرنے کی بات سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے ساتھ مذاکرات میں سنجیدہ نہیں۔


اسلام ٹائمز [مانیٹرنگ ڈیسک]- عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل امر موسی نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی جانب سے اس مطالبے نے کہ فلسطینی اسرائیل کی یہودی ریاست کو تسلیم کریں براہ راست مذاکرات کے فائدہ مند ہونے کے بارے میں شکوک و شبہات پیدا کر دیئے ہیں۔ وہ بی بی سی ریڈیو سروس سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بنجمن نیتن یاہو ایک طرف تو اس بات پر زور دیتے ہیں کہ مذاکرات بغیر کسی شرط کے انجام پانے چاہئیں اور دوسری طرف خود ہی فلسطینیوں کیلئے شرائط کا اعلان کرتے ہیں۔
عمرو موسی نے کہا کہ اسرائیل کی طرف سے یہودی آبادکاری بھی براہ راست مذاکرات کے ساتھ ہم آہنگی نہیں رکھتی اور اسے فورا روک دینا چاہئے۔
یاد رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے اتوار کے دن امن مذاکرات کیلئے کئی شرائط کا اعلان کیا تھا جن میں سے ایک یہ تھی کہ فلسطینی اسرائیل کو تسلیم کریں۔


خبر کا کوڈ: 35137

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/35137/نیتن-یاہو-فلسطینیوں-کے-ساتھ-مذاکرات-میں-سنجیدہ-نہیں-امر-موسی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org