QR CodeQR Code

پاکستان کا جوہری پروگرام مکمل طور پر محفوظ ہے،دفتر خارجہ

13 Feb 2014 23:51

اسلام ٹائمز:ہفتہ وار بریفینگ میں ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے بتایا کہ سعودی ولی عہد وزیر اعظم نوازشریف کی دعوت پر پندرہ سے سترہ فروری تک پاکستان کا سرکاری دورہ کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کا جوہری پروگرام مکمل طور پر محفوظ ہے، سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کرینگے۔ اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفینگ میں ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے بتایا کہ سعودی ولی عہد وزیر اعظم نوازشریف کی دعوت پر پندرہ سے سترہ فروری تک پاکستان کا سرکاری دورہ کرینگے۔ سعودی ولی عہد صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف مشیرخارجہ سرتاج عزیز اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقاتیں کریں گے۔ ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی طالبعلم شاہ زیب کی ویزہ توسیع میں کوئی مسئلہ نہیں، امریکی سفارتخانہ شاہ زیب کے بھائی اور کزن کو جلد ویزہ جاری کر دے گا۔


خبر کا کوڈ: 351430

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/351430/پاکستان-کا-جوہری-پروگرام-مکمل-طور-پر-محفوظ-ہے-دفتر-خارجہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org