QR CodeQR Code

اسلامی ثقافت، معاشرت و روایات کا نعم البدل کہیں بھی نہیں، مزمل ہاشمی

14 Feb 2014 11:14

اسلام ٹائمز: اپنے ایک بیان میں جماعة الدعوة کراچی کے امیر نے کہا کہ ویلنٹائن ڈے ایک بے ہودہ مغربی تہوار ہے، ویلنٹائن ڈے جیسے بے ہودہ تہوار کو روکنے کیلئے حکومتی سطح پر اقدامات کی ضرورت ہے۔


اسلام ٹائمز ۔ جماعة الدعوة کراچی کے امیر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ ویلنٹائن ڈے ایک بے ہودہ مغربی تہوار ہے، جو نوجوان نسل کو بے راہ روی پر آمادہ کر رہا ہے، غیر اخلاقی عادات و اطوار سے معاشرہ تنزلی کا شکار ہو جاتا ہے، ایسی تمام تر کوششوں کو روکنا ہوگا جو قوم کیلئے تباہی کا باعث بنے، معاشرے کا ہر فرد بالخصوص میڈیا اس کے انسداد کیلئے کردار ادا کرے۔ اپنے ایک بیان میں مزمل ہاشمی نے کہا کہ بے حیائی کے سارے افعال دین اسلام کے منافی ہیں، اسلامی ثقافت، معاشرت اور اسلامی روایات کا نعم البدل کہیں بھی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی معاشرہ اخلاقی اعتبار سے اپنا وقار کھو چکا ہے، یہی وجہ کہ وہاں قبول اسلام کی شرح میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ مزمل اقبال ہاشمی نے مزید کہا کہ پاکستان میں ویلنٹائن ڈے جیسے بے ہودہ تہوار کو روکنے کیلئے حکومتی سطح پر اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کسی بھی ملک کیلئے اہم سرمائے کی حیثیت رکھتی ہے، اگر نئی نسل کی رہنمائی نہ کی جائے تو چھوٹی چھوٹی اخلاق سوز حرکات بھی معاشرے کے زوال کا سبب بن سکتیں ہیں۔


خبر کا کوڈ: 351487

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/351487/اسلامی-ثقافت-معاشرت-روایات-کا-نعم-البدل-کہیں-بھی-نہیں-مزمل-ہاشمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org