QR CodeQR Code

مذاکرات یا آپریشن کے فیصلے کی مکمل حمایت کرینگے

دہشتگردی کے واقعات کے بعد مذاکرات کی افادیت ختم ہوگئی، نواز شریف اب لیڈر بنیں، خورشید شاہ

14 Feb 2014 12:13

اسلام ٹائمز: سکھر میں میڈیا سے گفتگو میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی حکومت کیجانب سے مذاکرات یا آپریشن کے فیصلے کی مکمل حمایت کریگی۔ جمہوریت کو کسی صورت ڈی ریل نہیں ہونے دیا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات کے بعد مذاکرات کی افادیت ختم ہو گئی ہے۔ سکھر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اکثر پارٹیوں کی مخالفت کے باوجود حکومت کی حمایت کا اعلان کیا۔ ہماری پارٹی پالیسی کے مطابق حکومت کو سپورٹ کیا جا رہا ہے، انھوں نے کہا کہ حالیہ دہشتگردی کے واقعات کے بعد طالبان سے مذاکرات کی افادیت ختم ہو کر رہ گئی ہے، وزیراعظم نواز شریف اب لیڈر بن کر فیصلہ کریں۔ ہماری پارٹی حکومت کی جانب سے مذاکرات یا آپریشن کے فیصلے کی مکمل حمایت کرے گی۔ جمہوریت کو کسی صورت ڈی ریل نہیں ہونے دیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 351494

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/351494/دہشتگردی-کے-واقعات-بعد-مذاکرات-کی-افادیت-ختم-ہوگئی-نواز-شریف-اب-لیڈر-بنیں-خورشید-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org