QR CodeQR Code

کراچی، کورنگی میں رینجرز کمانڈر پر خودکش حملہ کرنے والے بمبار کا سر مل گیا

14 Feb 2014 17:24

اسلام ٹائمز: پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور پیدل تھا، جس نے موڑ پر رینجرز کے سیکٹر کمانڈر بریگیڈئر باسط کی گاڑی کی رفتار کم ہوتے ہی خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے کورنگی سی ایریا میں رینجرز کے سیکٹر کمانڈر بریگیڈئر باسط کی گاڑی پر خودکش حملہ کرنے والے بمبار کا سر مل گیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکے میں پانچ کلو بارود اور بال بیئرنگ استعمال ہوئے۔ پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق جائے وقوعہ سے خود کش حملہ آور کا سر اور انسانی جسم کے اعضاء اکھٹے کر لئے گئے ہیں، جسے شناخت کیلئے لیبارٹری بھجوا دیا گیا ہے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق حملہ آور کے پاس ایک دستی بم بھی تھا، خودکش حملے میں بال بیئرنگ بھی استعمال کیے گئے جبکہ دھماکے میں پانچ کلو گرام بارود استعمال ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور پیدل تھا، جس نے موڑ پر گاڑی کی رفتار کم ہوتے ہی خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔


خبر کا کوڈ: 351599

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/351599/کراچی-کورنگی-میں-رینجرز-کمانڈر-پر-خودکش-حملہ-کرنے-والے-بمبار-کا-سر-مل-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org