0
Tuesday 24 Aug 2010 00:15

پاکستان کے سیلاب متاثرین کی امداد کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا،ایران

پاکستان کے سیلاب متاثرین کی امداد کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا،ایران
تہران:اسلام ٹائمز-پاکستان کے وزیر داخلہ رحمان ملک ایران کے دورے پر ہیں۔پاکستان کے وزیر داخلہ رحمان ملک نے تہران میں ایران کے وزیر داخلہ مصطفی محمد نجار سے ملاقات کی۔
مصطفی محمد نجار نے پاکستانی وزیر داخلہ سے ملاقات کے بعد کہا کہ رہبر معظم حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے فرمان اور ایران کے صدر جناب محمود احمدی نژاد کی خواہش پر میں بہت جلد ایک اعلی سطحی وفد کے ساتھ پاکستان کا دورہ کروں گا،تاکہ نزدیک سے سیلاب کے متاثرین کی ضرورتوں کا جائزہ لیا جا سکے اور اس سلسلہ میں پاکستان کے حکام کے مشورے سے سیلاب متاثرین کے مسائل حل کے لئے جو کچھ ہو سکا انجام دیں گے۔
ایران کے وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب کے فورا بعد سے ہی اسلامی جمہوریہ ایران نے متاثرین کے لئے امدادی سامان بھیجنا شروع کر دیا تھا اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے،اور اس سلسلے میں کل امدادی سامان کی چھٹی کھیپ جس میں ٹینٹ،کھانے پینے کی اشیا اور دوسرا ضروری سامان شامل ہے،روانہ کیا جائے گا۔ایرانی  وزیر داخلہ نے کہا کہ ایران پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کرنے والے ان تین ملکوں میں ہے،جنھوں نے سب سے پہلے پاکستان کے لئے امداد روانہ کی ہے۔مصطفی محمد نجارکے مطابق اب تک دو سو ٹن سے زيادہ امدادی سامان پاکستان بھیجا جا چکا ہے،اور یہ سلسلہ اب تک جاری ہے۔ 
واضح رہے کہ پاکستان کے وزیر داخلہ رحمان ملک نے ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد کے ساتھ بھی ملاقات کی اور انہیں پاکستانی صدر آصف علی زرداری کا خصوصی پیغام پہنچایا اور صدر پاکستان اور پوری پاکستانی قوم کی طرف سے اس مشکل  گھڑی میں مدد کرنے پر ایرانی صدر اور ملت ایران کا شکریہ ادا کیا۔اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے پاکستانی وزیر داخلہ رحمان ملک کے ساتھ ملاقات میں سیلاب کی وجہ سے جاں بحق ہونے والے مسلمان بھائیوں اور بہنوں کی اموات پر اظہار افسوس کیا،اور سیلاب سے متاثرین کے لئے اظہار ہمدردی کیا اور کہا کہ ایران پاکستان کے سیلاب متاثرین کی امداد کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 35161
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش